ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سائنا نہوال نے جیتا ملائیشیا ماسٹرز کا خطاب

سائنا نہوال نے جیتا ملائیشیا ماسٹرز کا خطاب

Mon, 23 Jan 2017 12:41:17    S.O. News Service

نئی دہلی،22؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کی اسٹار شٹلر اور ٹاپ سیڈ سائنا نہوال نے ملائیشیا ماسٹرز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا خواتین کے سنگلز ٹائٹل جیت لیا ہے۔خطابی مقابلے میں اتوار کو سائنا نے 46منٹ تک چلے دلچسپ مقابلے میں تھائی لینڈ کی پورنپاوئی چوکووونگ کو سخت جدوجہد میں 22-20،22-20سے شکست دی۔دنیا کی 10ویں نمبر کی کھلاڑی سائنا کا 67ویں رینکنگ کی پورنپاوی کے خلاف یہ پہلا کیریئر مقابلہ تھا، جس سے ہندوستانی کھلاڑی نے بازی مار لی۔اس سے پہلے سیمی فائنل مقابلے میں سائنا نے ہانگ کانگ کی یپ ہوئی ین کو یک طرفہ مقابلے میں 21-13 21-10سے شکست دی تھی۔


Share: